چارسدہ میں مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک

ہلاک حملہ آور کی شناخت فخر عالم کے نام سے ہوئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک March 21, 2017
موقع پر موجود سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم فخر عالم بھی زخمی ہو گیا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: چارسدہ میں مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کی تحصیل تنگی کے علاقے ہری چند میں مردم شماری کی ٹیم معمول کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھی کہ ایک مسلح شخص نے سامنے آ کر پولیس کانسٹیبل تاج محمد پر فائرنگ کر دی جس سے اہلکار زخمی ہو گیا، موقع پر موجود سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزم فخرعالم بھی زخمی ہو گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مردم شماری میں مشکوک افراد کے ڈیٹا کی نادرا سے تصدیق کرانے کا فیصلہ

زخمی کانسٹیبل اور حملہ آور کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا، جہاں پولیس اہلکار کو طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم حملہ آور دم توڑ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔