شرجیل اورشاہ زیب نے بھی ایف آئی اے کو بیانات ریکارڈ کروا دیئے

شاہ زیب حسن اور شرجیل خان اپنے وکلا کے ہمراہ ایف آئی اے کے سائبرکرائمز ونگ کے روبرو پیش ہوئے


Sports Desk March 21, 2017
انگلینڈ میں موجود ناصر جمشید کرپشن کیس میں ضمانت پرہیں اوران کا پاسپورٹ اب بھی حکام کی تحویل میں ہے ۔ فوٹو : فائل

HYDERABAD: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل شرجیل خان اور شاہ زیب حسن نے بھی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کروائے۔

ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں 5 کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں جن میں سے محمد عرفان اور خالد لطیف نے پیر کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا تھا جب کہ شرجیل خان اور شاہ زیب حسن نے بھی آج ایف آئی اے کے سائبرکرائمز ونگ کے روبرواپنے بیان ریکارڈ کرائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: محمد عرفان اور خالد لطیف نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرادیا

انگلینڈ میں موجود ناصر جمشید کو بھی پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا لیکن برطانوی پولیس نے کرپشن کیس میں ضمانت پر رہا کر رکھا ہے اور ان کا پاسپورٹ اب بھی حکام کی تحویل میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔