محمود آباد میں زیر تعمیر عمارت سے گرکر محنت کش ہلاک

مواچھ گوٹھ میں کرنٹ سے ایک شخص چل بسا، ٹریفک حادثات میں 4 افرادزخمی.

مواچھ گوٹھ میں کرنٹ سے ایک شخص چل بسا، ٹریفک حادثات میں 4 افرادزخمی۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD:
شہر میں مختلف حادثات و واقعات میں 2 افراد ہلاک اور4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر محنت کش 40 سالہ وکیل احمد ہلاک ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لائی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی اعظم بستی کا رہائشی تھا ، بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مواچھ گوٹھ 2 نمبر میں گھر میں بجلی کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 45 سالہ یار محمد ہلاک ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لائی گئی جسے بعدازاں ورثا اپنے ہمراہ لے گئے۔




نیٹی جیٹی پل پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 2 افراد 29 سالہ فرمان علی اور 30 سالہ قاسم زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لایا گیا جبکہ شارع فیصل کار ساز کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لایا گیا جبکہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔
Load Next Story