پاکستان پنٹنگولرکپ کے لیے پانچوں ٹیموں کے پلیئرز منتخب

پاکستان کپ ون ڈے پنٹنگولرٹورنامنٹ 14 اپریل سے شروع ہو گا اور مقابلے مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے


Sports Reporter March 21, 2017
پاکستان کپ ون ڈے پنٹنگولرٹورنامنٹ 14 اپریل سے شروع ہو گا اور مقابلے مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔ فوٹو : فیس بک

پاکستان ون ڈے پنٹنگولرکپ کے لیے پانچوں اسکواڈز کے منتخب پلیئرز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ٹیموں کیلیے کرکٹرز کا انتخاب پی ایس ایل کی طرز پر ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیموں میں ایمرجنگ، ریجنل، بیٹسمین، بولر اور آل راؤنڈر کی کیٹگریز میں پلیئرز کو چنا گیا۔ عمر اکمل، انور علی، فخر زمان، محمد رضوان اور عماد وسیم ٹیموں کی قیادت کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے لیے اُڑان بھرنے کو تیار

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پنجاب کے کپتان عمر اکمل کے ساتھ اسکواڈ کا اعلان کیا، پنجاب کی ٹیم میں عمر اکمل کپتان، ناصر نواز، کامران اکمل، سلمان بٹ، عمر امین، خوشدل شاہ، ذوالفقار بابر، جنید خان، بلاول بھٹی، فہیم اشرف، حماد اعظم، رضا علی ڈار، عبدالرحمان مزمل، سعد نسیم اور ارسل شیخ شامل ہیں۔ سندھ کی ٹیم انور علی کپتان، سیف بدر، خرم منظور، فواد عالم، آصف ذاکر، زین عباس، رومان رئیس، اسامہ میر، میر حمزہ، محمد نواز، اکبر الرحمان، محمد حسن، عمر گل، سعود شکیل اور حسن محسن پر مشتمل ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہد آفریدی کو قصہ خوانی بازار میں مداحوں نے گھیر لیا

بلوچستان کے اسکواڈ میں فخر زمان کپتان، غلام مدثر، بسم اللہ خان، امام الحق، صہیب مقصود، سعد علی، عثمان شنواری، خالد عثمان، عزیز اللہ، آغا سلمان، عامر یامین، اظہر علی، رمیز عزیز، تیمور خان اور حمال وہاب شامل ہیںِ۔ خیبرپختونخوا ٹیم میں محمد رضوان کپتان، شاداب خان، افتخار احمد، اسرار اللہ، عادل یامین، عمران بٹ، محمد سمیع، وقاص مقصود، ظفر گوہر، شعیب ملک، کاشف بھٹی، محمد نعیم، تاج ولی، عمران خان سینئر اور نبی گل شامل ہیں۔ فیڈرل ٹیم عماد وسیم کپتان، حسان خان، زوہیب احمد، حارث سہیل، سمیع اسلم، عابد علی، سہیل خان، محمد عباس، ثمین گل، محمد حفیظ، حسین طلعت، روحیل نذیر، محمد عرفان، سرمد بھٹی اور عبداللہ شفیق پر مشتمل ہے۔

پاکستان کپ ون ڈے پنٹنگولرٹورنامنٹ 14 اپریل سے شروع ہو گا اور مقابلے مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔