ٹیسٹ رینکنگ یونس خان اور اظہر علی کی گھر بیٹھے ترقی

ٹیم رینکنگ میں 97 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے

ٹیم رینکنگ میں 97 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے اظہر علی اور یونس خان بغیر کھیلے ہی ایک ایک درجہ اوپر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت کے رویندرا جدیجا نمبر ون بولر بن گئے ہیں جبکہ بیٹسمینوں میں اسٹیون اسمتھ بدستور سرفہرست ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں اظہر علی اور یونس خان کو بغیر کھیلے ہی ترقی مل گئی۔ بیٹنگ میں اسٹیون اسمتھ بدستور سرفہرست ہے، رانچی ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے چتیشور پجارا 4 درجے ترقی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ جوئے روٹ تیسرے، ویرات کوہلی چوتھے اور کین ولیمسن پانچویں نمبر پر ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہ زیب اور شرجیل بھی ایف آئی اے کے سامنے پیش

بولنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 15 میں موجود نہیں ہے، یاسر شاہ 16 ویں نمبر پر ہیں۔ رویندرا جدیجا نمبر ون بن گئے ہیں، انہوں نے ہم وطن سپنر روی چندرن ایشون کو پیچھے چھوڑا۔ رنگنا ہیراتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں 97 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت سرفہرست، آسٹریلیا دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
Load Next Story