رونالڈینو لیاری کے ننھے فٹبالرز سے ملنے کیلیے بیتاب

رونالڈینو نے سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ کا ہیرو قرار دیا تھا


Sports Desk March 21, 2017
رونالڈینو نے سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ کا ہیرو قرار دیا تھا۔ فوٹو : فائل

برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈینو لیاری کے ننھے فٹبالرز سے ملنے کیلیے بیتاب ہیں۔

لیاری کے ننھے فٹبالرز نے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم آپ کی آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، ہم آپ سے انگلش میں بات چیت کریں گے، ڈانس کریں گے اور فٹبال سیکھیں گے۔ ایک بچے نے کہا کہ رونالڈینو، میسی اور نیمار کو بہت پسند کرتے ہیں، رونالڈینو لیاری آئیں گے تو ان کا پرجوش استقبال کریں گے۔ رونالڈینو نے سوشل میڈیا پر بچوں کی وڈیو کوشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں بھی لیاری کے ننھے فٹبالرز سے بہت محبت رکھتا ہوں اور یہاں آ کر ان سے ملنے کیلیے بے تاب ہوں۔

رونالڈینو برطانیہ سے تعلق رکھنے والی لیژر لیگز کی دعوت پر جولائی میں پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستان میں نوجوان پلیئرز کو جدید تکنیک سے آگاہ کریں گے اور دیگر نامور فٹبالرز کے ہمراہ پاکستان فٹبال ٹیم کے ساتھ نمائشی فٹبال میچ بھی کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ برازیلین اسٹار نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ایک مختصر وڈیو میں پاکستانی جھنڈا پکڑے ہوئے کہا تھا "پاکستان! میں آ رہا ہوں۔" جس پر شاہد آفریدی نے جوابا لکھا تھا کہ پاکستان میں آپ کو خوش آمدید کہیں گے، آپ جیسے انٹرنیشنل اسپورٹس اسٹارز کی پاکستان آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ رونالڈینو نے سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ کا ہیرو قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔