کپل شرما سے لڑائی کے بعد سنیل گروور نے شو چھوڑنے کا عندیہ دیدیا
آپ اپنے شعبے میں بہت اچھے ہیں لیکن خود کو خدا نہ سمجھیں، سنیل گروور
معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کی جانب سے بدتمیزی کرنے پر ان کے ساتھی اداکار سنیل گروور نے ''دی کپل شرما شو'' سے الگ ہونے کا عندیہ دے دیا۔
معروف بھارتی کامیڈین اور''دی کپل شرما شو'' کے میزبان کپل شرما اور ان کے ساتھی اداکار سنیل گرور کے درمیان گزشتہ دنوں جہاز میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی تھی جو بھارتی میڈیا میں زیر بحث ہے۔ کپل شرما نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اس جھگڑے کو ذاتی معاملہ قرار دے کر میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم اب سنیل گروور نے آج اپنی ٹوئٹ کے ذریعے ایک مبہم پیغام دیا ہے کہ وہ کپل شرما شو چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔
گزشتہ دنوں کپل شرما نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں سنیل گروور کے ساتھ لڑائی کو آپسی معاملہ قرار دیا تھا۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے سنیل گرور کو پاجی کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے غیر ارادی طور پر آپ کا دل دکھایا تو اس پر میں بہت اداس ہوں، اور آپ جانتے ہو کہ میں آپ سے کتنا پیار کرتا ہوں۔
[fb-post-embed url=" https://www.facebook.com/kapilsharmak92481/posts/1466411886722724"]
اس حوالے سے انہوں نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا تھا کہ میں سنیل گروور سے نہ صرف پیار کرتا ہوں بلکہ ان کی دل سے عزت بھی کرتا ہوں اور اگر میری ان سے بحث ہو بھی گئی تو یہ اتنا پیچیدہ معاملہ نہیں جسے اتنا اچھالا جارہا ہے، بھارت میں اس سے زیادہ اہم مسائل ہیں جن پر بات کی جانی چاہیے جب کہ ہم بھی عام انسان ہیں اور ہمارے درمیان بھی لڑائی ہوسکتی ہے، میں 5 سال میں پہلی مرتبہ سنیل پر چلایا، اتنا تو چلتا ہے بھائی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کپل شرما دوران پروازساتھی اداکار سنیل گروور سے لڑ پڑے
کپل شرما کی ٹوئٹ کے جواب میں سنیل گروور نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کپل شرما کو بھاجی مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے مجھے گہری چوٹ پہنچائی اور آپ کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا لیکن میرا ایک مشورہ ہے کہ جانوروں کے علاوہ انسانوں کی عزت کرنا بھی شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ہم اتنے کامیاب نہیں جتنے آپ ہیں اور ہر کسی کے پاس آپ جیسی قابلیت نہیں ہوتی لیکن سب آپ جیسے قابل بن جائیں تو پھر آپ کی قدر کون کرے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کپل شرما اپنی خفیہ بیوی کو منظر عام پر لے آئے
سنیل گروور نے کہا کہ اگر کوئی آپ کی غلطی کو درست کررہا ہے تو اسے گالیاں نہیں دینی چاہیے جب کہ مجھے اس بات کا احساس دلانے کا شکریہ کہ یہ شو، ''دی کپل شرما شو'' آپ کا ہے جس سے آپ کسی کو کسی بھی وقت نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنے شعبے میں بہت اچھے ہیں لیکن خود کو خدا نہ سمجھیں جب کہ میری دعا ہے کہ آپ کو مستقبل میں مزید کامیابیاں نصیب ہوں۔
[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/kapilsharmak92481/photos/a.537448436285745.116939.534383099925612/1464672856896627/?type=3"]
واضح رہے کہ کپل شرما آسٹریلیا میں ایک پروگرام سے واپسی پر نشے میں دھت ہوکر ساتھی اداکار سے الجھ پڑے تھے جب کہ سنیل گروور کی جانب سے بیچ بچاؤ کرانے پر کپل نے نہ صرف انہیں گالیاں دیں بلکہ ہاتھا پائی بھی کی۔ کپل شرما نے جہاز میں کی گئی حرکت کو دبانے کے لیے اپنی شادی کا شوشہ بھی چھوڑا جس میں انہیں کامیابی نہ مل سکی۔