انتخابات میں اخراجات کاتخمینہ12ارب ہےڈی جی الیکشن کمیشن

تمام ووٹروں کوٹرانسپورٹ فراہم کرنے کافیصلہ ہواتواخراجات 18ارب ہونگے،شیرافگن


Online January 13, 2013
تمام ووٹروں کوٹرانسپورٹ فراہم کرنے کافیصلہ ہوا تو اخراجات 18 ارب ہونگے،شیرافگن. فوٹو : ایکسپریس نیوز

آئندہ عام انتخابات پاکستانی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوں گے جن پر 12ارب روپے کے لگ بھگ اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل الیکشن سید شیر افگن نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ 2008ء کے عام انتخابات پر تقریباً 3ارب روپے کے اخراجات ہوئے تھے مگر اس مرتبہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ووٹروںکو پولنگ اسٹیشنوں تک لانے اور ووٹروںکوگھر گھر پولنگ سٹیشن کی معلومات سے متعلق پرچیاں پہنچانے سمیت دیگر اقدامات کی بدولت انتخابی اخراجات کا تخمینہ بارہ ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔

07

سید شیر افگن کے مطابق الیکشن کمیشن نے ساڑھے 8کروڑ ووٹروں میں سے نصف کو ٹرانسپورٹ کی فراہمی کا ابتدائی منصوبہ تیارکیا ہے کیونکہ 2کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر واقع پولنگ سٹیشنوں پر ووٹروںکو پہنچایا جائے گا ،اس پر تقریباً 6ارب روپے خرچ ہوںگے تاہم اگر تمام ووٹروںکو ٹرانسپورٹ کی فراہمی کی گئی تو یہ رقم 12ارب روپے تک پہنچ جائیگی اور اس طرح عام انتخابات پر مجموعی طور پر اخراجات 18ارب روپے تک پہنچ سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں