شام باغیوں اور فوج میں لڑائی جاری مزید6 افراد ہلاک

مرنے والوں میں 2 بچے شامل ہیں، سرکاری فوج سے جھڑپ میں 2 باغی بھی مارے گئے.


News Agencies January 13, 2013
تنازعے کے حل کیلیے 50 سے زائد ممالک نے سیکیورٹی کونسل میں تحریری مراسلہ جمع کرا دیا. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

شام کے دارالحکومت دمشق کے اردگرد باغیوں اور سرکاری فوج میں شدید لڑائی جاری ہے۔

لڑائی میں دمشق کے شمال مشرقی علاقے میں 2 بچے اور 2 مرد ہلاک ہوگئے، سرکاری فوج سے جھڑپ میں 2 باغی بھی مارے گئے، سرکاری فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ادھر اقوام متحدہ کے50 سے زائد رکن ممالک نے شام کے تنازعے کو جنگی جرائم کی بین الاقوامی عدالت میں لے جانے کیلیے سیکیورٹی کونسل میں تحریری مراسلہ جمع کرا دیا۔

10

تحریری مراسلے میں رکن ممالک کی جانب سے شام کے تنازعے کو غیر جانبداری کیساتھ جنگی جرائم کی بین لاقوامی عدالت سے حل کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مراسلے میں اقوام متحدہ کے ماہرین کی تیار کردہ رپورٹ سے اخذ شدہ حقائق بھی درج کیے گئے ہیں جو گزشتہ 2سال کے دوران شام میں قتل عام، تشدد اور جنسی جرائم سے متعلق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں