بھارت ایک اور لڑکی سے زیادتی انصاف نہ ملنے پر اقدام خودسوزی

ہریانہ کی 17 سالہ دوشیزہ کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ثبوت کے باوجود پولیس بے بس


INP January 13, 2013
واقعہ نیا نہیں، اس سے قبل دہلی میں طالبہ سے زیادتی ہوئی، لڑکی سنگاپور میں دم توڑ گئی. فوٹو: فائل

بھارتی ریاست ہریانہ میںایک اور لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

انصاف نہ ملنے پر متاثرہ لڑکی نے خود کو آگ لگالیجس کے بعد اسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہفتہ کو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہریانہ کے علاقے سونی پت میں 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزم کی شناخت اور مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ قانون کی بے حسی پر مایوس ہوکر لڑکی نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرنے کو ترجیح دی۔

11

لڑکی کی والدہ کے مطابق اس کی بیٹی کو چند روز قبل اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل دہلی میں میڈیکل کی 23 سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی گئی تھی جو سنگاپور کیاسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ واضح رہے کہ بھارت میں یہ واقعات نئے نہیں، ہر روز صرف دہلی میں اوسطاً 2 خواتین یا بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، سال بھر میں زیادتی کے ہزاروں واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں