کورکمانڈر کراچی کا مردم شماری کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

کورکمانڈر نے شہر کے مختلف علاقوں میں مردم شماری کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

کورکمانڈر نے شہر کے مختلف علاقوں میں مردم شماری کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، فوٹو؛ فائل

کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے شہر میں مردم شماری کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کراچی کے مختلف علاقوں میں مردم شماری کے دوران سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا، اس دوران انہیں پراونشل سپورٹ سیل کی جانب سے سیکیورٹی کے معاملات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر کورکمانڈر نے مردم شماری میں شامل تمام عملے کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔

اس موقع پر کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پرمردم شماری کی مکمل معاونت کررہے ہیں جب کہ شہریوں کا تعاون مردم شماری میں انتہائی اہم ہے۔
Load Next Story