بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کیلیے کام کرنے والے فراری کمانڈر نے ہتھیار ڈال دیئے

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے رابطہ براہمداغ بگٹی کے ذریعے ہوا، فراری کمانڈر کا انکشاف


ویب ڈیسک March 21, 2017
بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے رابطہ براہمداغ بگٹی کے ذریعے ہوا، فراری کمانڈر کا انکشاف، فوٹو؛ فائل

بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کے لیے کام کرنے والے فراری کمانڈر نے 20 ساتھیوں سمیت پنجاب رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں جس میں فراری بلوچ کمانڈرنے 20 ساتھیوں کے ہمراہ پنجاب رینجرزکے سامنے ہتھیار ڈالے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فراری کمانڈرز نے 43 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے

ہتھیار ڈالنے والے فراری کمانڈرز نے بھارت کی خفیہ ایجنسی ''را'' سے تعلق کا اعتراف کیا کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ خفیہ ایجنسی ''را'' سے رابطہ براہمداغ بگٹی کے ذریعے ہوا جب کہ ہمیں کئی دہائیوں تک گمراہ کیا گیا۔ ہتھیار ڈالنے والے فراریوں نے نے پاکستان کی ترقی میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں