بجلی کی آنکھ مچولی سے متعددعلاقوں میں شہری زندگی متاثر

لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں غیراعلانیہ اضافہ ،پوش علاقے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ.


Staff Reporter January 13, 2013
وولٹیج میں کمی بیشی سے گھر اور دکانوں میں بجلی کے آلات جل گئے. فوٹو: فائل

KARACHI: کراچی کے متعدد علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی کے سبب ہفتے کو شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کے ای ایس سی نے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے ،تفصیلا ت کے مطابق ہفتے کو شہر میں بجلی کی طلب میں نمایاں کمی کے باوجود شہر کے متعدد علاقوں میں دن اور رات کے اوقات میں بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار رکھا، مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 15 منٹ اور آدھے گھنٹے کے وقفے سے بجلی کی فراہمی منقطع ہورہی تھی جبکہ وولٹیج میں ہونے والی کمی بیشی کی وجہ سے گھر اور دکانوں میں بجلی کے آلات بھی جلنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔



ذرائع نے بتایا کہ کے ای ایس سی انتظامیہ نے قدرتی گیس کی کمی کو پورا کرنے کیلیے غیراعلانیہ طور پر شہر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کردیا ہے ،خاص طور پر متوسط طبقے کے رہائشی علاقوں اور کچی آبادیوں کو لوڈشیڈنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پوش علاقے تاحال لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں