مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت سیاست کا آغاز ہے کامران ٹیسوری

مجھ پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے،ارباب غلام رحیم کی پارٹی میں شامل نہیں ہوا.


Staff Reporter January 13, 2013
تاجر کامران ٹیسوری کی مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کے موقع پر امتیاز شیخ ، نصرت سحر و دیگر کا گروپ۔ فوٹو ایکسپریس

تاجر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت سیاست کا آغاز ہے اس سے قبل کبھی کسی پارٹی میں نہیں رہا ۔

یہ بات انھوں نے مسلم لیگ (ف) میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری امتیاز احمد شیخ ، نصرت سحر عباسی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ، کامران ٹیسوری نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم سے دوستی تھی لیکن کبھی ان کی پارٹی میں شامل نہیں ہوا تھا ، انھوں نے کہا کہ مجھ پر کچھ جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کی مدد سے ان سے سرخرو ہوا ہوں ،جھوٹے الزامات سے میرے خاندان کی کردار کشی کی مہم چلائی گئی لیکن کبھی کسی کو جواب تک نہیں دیا سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔

06

انھوں نے کہا کہ سیاست میں صرف عوام کی خدمت کے جذبے سے حصہ لے رہا ہوں اور میری نظر میں مسلم لیگ فنکشنل ایک پر امن جماعت ہے میں سمجھتا ہوں کہ سندھ کے عوام کے حقوق کے لیے مسلم لیگ فنکشنل سے بہتر کوئی دوسری جماعت نہیں اس لیے اس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ و حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا کی شفقت اور پیر صدر الدین شاہ راشدی اور امتیاز شیخ کی محبت سے میرے حوصلے بڑھے ہیں اور انشاء اللہ ایک کارکن کی حیثیت سے جو بھی عوام کے لیے ہوسکا ضرور کروں گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں