علامہ طاہرالقادری ناقابل اعتبار ہیں مولانا فضل الرحمن

کوئی نہ کوئی طاہرالقادری کے پیچھے ہے ،الطاف حسین نے قائداعظم پرڈرون حملہ کیا.


Staff Reporter January 13, 2013
امیرجمعیت علمائے اسلام کی پروفیسرغفور احمدکے صاحبزادے سے اظہار تعزیت۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے کوئی نہ کوئی ان کے پیچھے ضرور ہے۔

طاہرالقادری پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی آمد پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری پر عوام اعتماد نہیں کرتے ان کے لانگ مارچ کی جسارت بڑی نظر آئے گی لیکن وزن کوئی نہیں ہوگا، انھوں نے ایک سوال پر کہا کہ الطاف حسین نے قائداعظم پر ڈرون حملہ کیا ہے ، بعدازاں جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر غفور احمد کی رہائش گاہ گئے اور انھوں نے پروفیسر غفور احمد کے انتقال پر مرحوم کے صاحبزادے خالد شجاع سے اظہار تعزیت کیا۔

انھوں نے پروفیسر غفور احمد کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ، اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی، نائب امیر برجیس احمد، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، جمعیت علمائے اسلام کے قاری عثمان، قاری شیر افضل، عبدالکریم عابد اور دیگر بھی موجو دتھے۔

 

09

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پروفیسر غفور احمد ہمارے بزرگوں میں سے تھے، وہ میرے والد مفتی محمود کے قریبی دوست تھے،دونوں میں باہمی اعتماد کا رشتہ تھا جس کا میں خود گواہ ہوں، انھوں نے کہاکہ پروفیسر غفور احمد نے آئین پاکستان کی تشکیل میں جو کر دار ادا کیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

ان کی دیانت، شرافت اور سیاست ملکی تاریخ کا سنہرا باب ہے وہ ملک کے ان نامور لوگوں میں شامل تھے جنھوں نے قوم کی رہنمائی کی اور صحیح راستہ دکھایا، مولانا فضل الرحمن نے دعا کی کہ اللہ تعالی پروفیسر غفور احمدکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے خاندان کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |