پیپلزپارٹی نے لاہور کو انتخابی مہم کا مرکز بنانے کا فیصلہ کرلیا

سیاسی مخالفین کو بتائیں گے کہ انتخابات کیسے لڑا جاتا ہے، پی پی پی شریک چیئرمین آصف زرداری


ویب ڈیسک March 22, 2017
سیاسی مخالفین کو بتائیں گے کہ انتخابات کیسے لڑا جاتا ہے، پی پی پی شریک چیئرمین آصف زرداری. فوٹو : فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات کے لئے لاہور کو انتخابی مہم کا مرکز بنائیں گے اور سیاسی مخالفین کو بتائیں گے کہ الیکشن کیسے لڑا جاتا ہے۔

پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس لاہور میں ہوا جس میں آئندہ الیکشن بھرپور طریقے سے لڑنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ ہوا کہ لاہور کو انتخابی مہم کا مرکز بنایا جائے گا۔

پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا پنجاب میں آکر بیٹھ گئے ہیں اور جس وقت کا انتظار تھا وہ آگیا ہے، پچھلا الیکشن ہمیں لڑنے نہیں دیا گیا تاہم آئندہ انتخاب بھرپور انداز سے لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں لاہور کو مرکز بنائیں گے اور سیاسی مخالفین کو بتائیں گے الیکشن کیسے لڑا جاتا ہے جب کہ انہوں نے کارکنوں کو عوام سے رابطے کی بھی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں