سیکیورٹی ریاست کے تصور نے پارلیمان کا کردار انتہائی محدود کردیا رضا ربانی

سول ملٹری بیوروکریسی کا مقصد زیادہ سے زیادہ اختیارات کا حصول تھا، چیئرمین سینیٹ


Numainda Express March 22, 2017
تاریخی اعتبارسے دفاع، قومی سلامتی، خارجہ اورایٹمی شعبوں میں پالیسی سازی کے حوالے سے پارلیمان کا کردار محدود رکھا گیا۔ فوٹو؛ فائل

LONDON: چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ سیکیورٹی ریاست کے تصور نے پارلیمان کا کردار انتہائی محدود کردیا۔

چیئرمین سینیٹ نے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات میں جاری پارلیمانی مطالعاتی پروگرام میں شریک مختلف یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی اعتبارسے دفاع، قومی سلامتی، خارجہ اورایٹمی شعبوں میں پالیسی سازی کے حوالے سے پارلیمان کا کردار محدود رکھا گیا اورسول وملٹری بیوروکریسی نے ان معاملات پراپنی اجارہ داری برقرار رکھی جس کی وجہ سے عوام میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ پارلیمان غیرموثرہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ سول ملٹری بیوروکریسی کا مقصد زیادہ سے زیادہ اختیارات کا حصول تھا اور نوجوان نسل کو سیاسی عمل سے دور رکھا گیا، نصابی کتب میں آمریت کوجمہوریت کے مقابلے میں زیادہ موثرنظام دکھایا گیا جبکہ آئینی اور جمہوری تاریخ کے بارے میں کچھ بھی شامل نہ کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں