بھارتی اسٹیبلشمنٹ تخریب کاری میں ملوث ہےآسیہ اسحاق

سربراہ بھارتی فضائیہ کوسوچ لینا چاہیے پاکستانی فضائیہ نے چوڑیاں نہیں پہنی ہیں۔


Staff Reporter January 13, 2013
پاکستان میںکوئی اندرونی خلفشار ہوبھارت ایل او سی کی خلاف ورزی کردیتا ہے. فوٹو: وکی پیڈیا

آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان و مرکزی سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ پاکستان میں خونریزی اور تخریب کاری میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را اور بھارتی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا براہ راست ہاتھ ہے۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ کو دھمکیاں دینے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہیے کہ پاکستانی فضائیہ نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی ہیں، تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور18کروڑ عوام پاکستانی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہمارے صبر کو للکارہ نہ جائے اور ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مرکزی انفارمیشن سیکریڑیٹ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی کوئی اندرونی خلفشار ہو تو بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر دیتا ہے اور دھمکی آمیز بیانات داغنا شروع کر دیتا ہے۔



پاکستانی عوام نے کبھی آپس میں خون ریزی نہیں کی اور نہ ہی کسی سنی نے کسی شعیہ کو مارا ہے بلکہ سب کو پتہ ہے کہ اس طرح کا فساد اور سازش بھارتی خفیہ ایجنسی کے علاوہ اور کوئی نہیں کر رہا، آسیہ اسحاق نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے، پاکستانی فوج اور قوم سے زیادہ دلیر اور نڈر نہ کوئی فوج ہے اورنہ کوئی قوم ، انھوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو آپشن نہ دے، یہ سارے آپشن وہ گذشتہ 66سال سے آزما چکا ہے، انھیں ہر محاذ پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے، پاکستان کے پاس بھی اس طرح کے آپشنز موجود ہیں، اگر خدانخواستہ یہی صورت حال بھارتی شہریوں کے ساتھ ہو تو پھر وہ اس صورت حال میں کیا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں