اُستاد سلامت کی سوانح عمری 4 زبانوں میں شائع ہوگی

کلاسیکی موسیقی کے روشن ستارے امن کے سفیر تھے، استاد شفقت سلامت علی خان

کلاسیکی موسیقی کے روشن ستارے امن کے سفیر تھے، استاد شفقت سلامت علی خان۔ فوٹو: فائل

شام چوراسی گھرانے کے معروف اُستاد سلامت علی خاں کے صاحبزادے استاد شفقت سلامت علیخاں نے اپنے والد کی سوانح حیات 'میں اور موسیقی' کے تراجم غیرملکی زبانوں میں کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

اُستاد شفقت علی خاں نے ''ایکسپریس'' کو بتایا ہے کہ اُن کے والد اور کلاسیکی موسیقی کے روشن ستارے اُستاد سلامت علی خاں امن کے سفیر تھے اور اُنہوں نے اپنی گائیکی کے ذریعے پُوری دُنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کوپیش کیا۔ اُستاد سلامت علی خاں نے اپنی زندگی کے تجربات کوسمیٹ کر اپنی اُردو سوانح حیات ''میں اور موسیقی'' شائع کی۔ شام چوراسی میوزک سرکل نے اُستاد سلامت علی خاں کے ان تجربات کو کلاسیکل موسیقی کے دلدادہ افراد کے لیے چار زبانوں میں شائع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔


واضح رہے کہ اس سلسلے میں شاہِد حُسین انگلش ، پنجابی،گورمُکھی اور ہندی زبان میں اس کتاب کے تراجم کررہے ہیں۔

 
Load Next Story