بھارتی ماڈل خوشبو بھٹ نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی

بھارتی ماڈل جودھپور میں اپنے والد منیش اور دادی کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔


APP March 22, 2017
بھارتی ماڈل جودھپور میں اپنے والد منیش اور دادی کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔ فوٹو :فائل

بھارتی ماڈل اور ٹی وی اینکر خوشبو بھٹ نے خودکشی کرلی۔

بھارتی ذرائعٰ کے مطابق احمد آباد میں 27 سالہ ماڈل خوشبو بھٹ نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بھارتی ماڈل جودھپور میں اپنے والد منیش اور دادی کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خوشبو بھٹ نے خودکشی سے قبل کوئی تحریر نہیں چھوڑی تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں