اورکزئی میں جھڑپ کے دوران میجر اور سپاہی شہید 5 دہشت گرد بھی مارے گئے

سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر شاہ دوران بھی مارا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 22, 2017
شاہ دوران کو نوروز کی تقریبات پر حملے کے لئے افغانستان سے بھیجا گیا تھا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

لوئر اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جب کہ مقابلے میں پاک فوج کے میجر سمیت 2 اہلکار شہید بھی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، لوئر اورکزئی کے علاقے عثمان خیل میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے معمول کا سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کر دی، دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں پاک فوج کے میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ شہید ہو ئے جب کہ مقابلے میں 5 انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی مارے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اورکزئی ایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر شاہ دوران سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، شاہ دوران کو نوروز کی تقریبات پر حملے کے لئے افغانستان سے بھیجا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |