پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی سیریز میں برتری حاصل کر لی

پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد میزبان ٹیم کو 2-1 سے مات دی

پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد میزبان ٹیم کو 2-1 سے مات دی : فوٹو : فائل

پاکستان نے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کو 2-1 سے ہراتے ہوئے سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کر لی۔

ٹرسٹ ہاﺅس ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد میزبان ٹیم کو 2-1 سے مات دیتے ہوئے سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2-4 سے ہرا کرسیریز برابر کردی

اس سے قبل پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-2 سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ ڈرا ہو گیا تھا، تیسرے میچ میں ابوبکر کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت شاہینوں نے کیویز کو 4 کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ میں دوسرا ہاکی میچ ڈرا ہوگیا
Load Next Story