الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کیلیے محکمہ داخلہ سندھ کا وزارتِ داخلہ کو مراسلہ

ایم کیو ایم قائد کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے 2 مقدمات آرٹلری میدان تھانے میں درج ہیں، محکمہ داخلہ سندھ کا مراسلہ


ویب ڈیسک March 22, 2017
قائد ایم کیو ایم کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے 2 مقدمات آرٹلری میدان تھانے میں درج ہیں، محکمہ داخلہ سندھ : فوٹو : فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے وفاق سے درخواست کی ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی قائد الطاف حسین کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے وطن لایا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے 2 مقدمات آرٹلری میدان تھانے میں درج ہیں، وزارت داخلہ متحدہ قائد الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرے اور ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے وطن واپس لایا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بانی ایم کیوایم سے متعلق پاکستان کی تشویش کوسمجھ سکتے ہیں

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زیر سماعت مقدمات میں پولیس کو حکم دیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے رجوع کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں