مریم نواز دنیا کی بااثر ترین خواتین کی فہرست میں شامل

بی بی سی نے وزیراعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کو دنیا کی 5 اہم ترین دخترانِ اوّل میں شامل کرلیا ہے۔


ویب ڈیسک March 22, 2017
مریم نواز توجہ مرکوز رکھنے والی خاتون ہیں اور وہ پاکستان کی ایک بااثر اور معاملہ فہم سیاسی شخصیت کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ (فوٹو: فائل)

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو دنیا کی 5 اہم ترین 'دخترانِ اوّل' (فرسٹ ڈاٹرز) یعنی سربراہانِ مملکت کی بااثر ترین بیٹیوں میں شامل کرلیا ہے۔

بی بی سی کی جانب سے ہر سال دنیا کی 100 بااثر ترین خواتین کی فہرست جاری کی جاتی ہے جس میں اس سال مریم نواز کا نام بھی شامل ہے۔ البتہ اس سال جاری ہونے والی فہرست میں ایسی خواتین کا خصوصیت سے تذکرہ کیا گیا ہے جو سربراہانِ مملکت کی بیٹیاں بھی ہیں؛ اور ان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ مریم نواز کا نام بھی موجود ہے۔

اسلام آباد میں اپنے نمائندے آصف فاروقی کے حوالے سے بی بی سی کا کہنا ہے کہ مریم نواز توجہ مرکوز رکھنے والی خاتون ہیں اور اگر وہ نواز شریف کی سیاسی وارث نہیں بن پاتیں تب بھی وہ پاکستان کی ایک بااثر اور معاملہ فہم سیاسی شخصیت کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ بی بی سی کے مطابق 2013 کے عام انتخابات میں مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا جب کہ اس وقت بھی وہ ان چند لوگوں میں شامل ہیں جو وزیراعظم نواز شریف کو سیاسی محاذوں پر کامیاب بنانے میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں