یکم ربیع الاول پیراورعید میلاد النبیؐ 25 جنوری کوہوگیمفتی منیب

مفتی منیب الرحمن نے تمام مسلمانانِ عالم کوماہِ ربیع الاول اور عید میلادالنبیؐ کی مبارکباد پیش کی


Staff Reporter/staff Reporter January 13, 2013
مفتی منیب الرحمن نے تمام مسلمانانِ عالم کوماہِ ربیع الاول اور عید میلادالنبیؐ کی مبارکباد پیش کی فوٹو: فائل

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ربیع الاول کاچاند نظرنہیں آیاہے لہٰذا یکم ربیع الاول پیرکوہوگی۔

جبکہ عید میلاد النبیؐ جمعہ 25 جنوری کوہوگی۔ مفتی منیب الرحمن کے زیرصدارت دفترمحکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، یونیورسٹی روڈ کراچی میں ہوا۔ اجلاس میںمرکزی کمیٹی سے علامہ عبداللہ غازی ،سید شاہد علی گیلانی، زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے مفتی سید صابر حسین، مولانا نذیر نعیمی ، مولانا صابر نورانی ، مولانا اسد دیوبندی ،مولانا فیروزالدین ، مولانا حافظ محمد سلفی ،مفتی منیر احمد طارق اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔

فنی معاونت کے لیے چیف میٹرلوجسٹ محمد ریاض ا ورچیف اسپیس منیجر سپارکو غلام مرتضی نے شرکت کی ۔ملک کے کسی بھی مقام سے ربیع الاول کاچاند نظرآنے کی اطلاع یا شہادت نہیںملی۔ مفتی منیب الرحمن نے تمام مسلمانانِ عالم کوماہِ ربیع الاول اور عید میلادالنبیؐ کی مبارکباد پیش کی اورامت ِ مسلمہ اور وطنِ عزیز کی سلامتی کی دعائیں کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |