مطالبات کی آڑ میں قوم کو یرغمال نہیں بنانے دیں گےشرجیل میمن

طاہر القادری صاحب لانگ مارچ کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔ شرجیل میمن

طاہر القادری صاحب لانگ مارچ کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔ شرجیل میمن فوٹو: فائل

سندھ کے وزیراطلاعات سندھ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مدرسہ اورملک چلانا دو مختلف کام ہیں،طاہر القادری کو جس کام کاتجربہ ہے وہی کام کریں،حالات کا تقاضہ دیکھتے ہوئے قادری صاحب لانگ مارچ سے گریز کریں۔


ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ مطالبات کی آڑ میں قوم کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،پارلیمنٹ کے ارکان کے بارے میں تضحیک آمیز الفاظ کااستعمال قابل مذمت ہے، جمہوریت کو گالیاں دینا یا جعلی کہنا عوام کی توہین ہے،مشرف کی جمہوریت قادری صاحب کو اچھی لگتی تھی،دہشت گردی اورلوڈ شیڈنگ مشرف کے ہی دیے ہوئے تحفے ہیں جن کو چیلنجزسمجھ کر مقابلہ کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار پیپلزپارٹی ہوئی ہے، ہم نے اپنی عظیم قائد شہید بینظیر بھٹو کو اسی دہشت گردی میں گنوایا ہے، طاہر القادری صاحب لانگ مارچ کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔

Recommended Stories

Load Next Story