آسٹریلوی اخبار نے کوہلی کو کرکٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دے دیا

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن ویرات کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن ویرات کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے . فوٹو : فائل

ایک آسٹریلوی اخبار نے ویرات کوہلی کو کرکٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دے دیا۔

آسٹریلوی اخبار''ٹیلی گراف'' کے بین ہورن نے اپنے کالم میں لکھا کہ بھارتی کپتان کھلے عام دھونس جمانے میں مصروف ہیں جب کہ آئی سی سی اور خود ان کے بورڈ میں یہ جرات نہیں کہ انہیں کنٹرول کرسکے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر جیف لاسن نے کہا کہ کوہلی کو اب بڑا ہوجانا چاہیے، کسی بھی ٹیم کی قیادت بہت اہم ذمہ داری ہوتی ہے البتہ کوہلی کا رویہ بہت ہی خراب ہے جب کہ جواب میں ہندوستان ٹائمز نے الزام عائد کیا کہ آسٹریلوی میڈیا پوری سیریز کے دوران ہی نفرت انگیز مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :کوہلی نے میری نظر میں احترام کھودیا

دوسری جانب بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن بھی ویرات کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر طنزیہ انداز میں کہا کہ آسٹریلوی میڈیا نے ویرات کوہلی کو کھیلوں کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دیا جس پر میں آسٹریلوی میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے کوہلی کو ایک فاتح اور صدر تسلیم کیا۔

Load Next Story