کرن جوہر کا محبت میں ناکامی کا اعتراف

جس لڑکی سے محبت کرتا تھا اس نے کسی اور سے شادی کرلی، بالی ووڈ ہدایتکار


ویب ڈیسک March 22, 2017
جس لڑکی سے محبت کرتا تھا اس نے کسی اور سے شادی کرلی، بالی ووڈ ہدایتکار، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے محبت میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔

ہدایتکارکرن جوہر رومانوی فلمیں بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور اب تک کئی بلاک بسٹر فلموں کی اسکرپٹ رائٹنگ اور ہدایتکاری کرچکے ہیں جس میں ''کچھ کچھ ہوتا ہے''،''کبھی خوشی کبھی غم''،''کل ہو نا ہو''،''کبھی الوداع نہ کہنا'' اور ''اے دل ہے مشکل'' جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں لیکن اب انہوں نے خود ہی رومانوی فلمیں بنانے کی وجہ بتا دی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:فلم ''اے دل ہے مشکل'' کی کہانی 9 دن میں مکمل کی، کرن جوہر

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کا کہنا تھا کہ مجھے محبت میں ناکامی کا سامنا رہا ہے اور میں جس لڑکی سے محبت کرتا تھا اس نے کسی اور سے شادی کرلی جس کے بعد اسی کے شادی کے منڈپ میں بیٹھ کرکافی دیر روتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیفیت سے نکلنا مجھے بہت مشکل لگتا تھا لیکن میں اس صدمے سے باہر آگیا ہوں۔

کرن جوہرنے کہا کہ میری فلموں میں میری حقیقی زندگی کی جھلک نظر آتی ہے کیوں کہ میں اپنا درد اپنی فلموں کے ذریعے بیان کرتا ہوں جب کہ محبت میں ناکامی کے فوراً بعد انڈسٹری میں ہونے والی لو میرج میرے جذبات کو ٹھیس پہنچاتی تھیں اور دلی طور پررنج و غم میں رہتا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرن جوہر سارو گیسی عمل کے ذریعے جڑواں بچوں کے باپ بنے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔