بھارتی کرکٹرز کے ماہانہ معاوضوں اور میچ فیس میں غیرمعمولی اضافہ
بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئے کنٹریکٹس کا اعلان کردیا
KARACHI:
بھارتی کرکٹرز کے ماہانہ معاوضوں اور میچ فیس میں غیرمعمولی اضافہ کردیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئے کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے جس میں نا صرف اے گریڈ میں کھلاڑیوں کی تعداد 7 تک کردی گئی بلکہ ساتھ میں معاوضے بھی دگنے کردیے گئے ہیں۔ اے گریڈ میں رویندرا جڈیجا، مرلی وجے اور چتیشور پجارا وہاں پہلے سے موجود ویرات کوہلی، مہندرا سنگھ دھونی، ایشون اور اجنکیا راہنے کو جوائن کریں گے، انہیں سالانہ 2 کروڑ روپے معاوضہ ملے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :آسٹریلیا نے مینزاورویمنز کرکٹرز کو'تاریخی' معاوضوں کی پیشکش کردی
بی گریڈ پلیئرز ایک کروڑ روپے وصول کریں گے، گریڈ سی میں شامل کھلاڑیوں کو 50 ،50 لاکھ روپے ملیں گے۔ اسی طرح میچ فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، اب ایک ٹیسٹ کے 15 لاکھ، ون ڈے کے 6 لاکھ اور ٹوئنٹی 20 میچ کے 3 لاکھ روپے ملیں گے۔