آئرلینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر سیریز برابر کردی
آئرلینڈ اورافغانستان کے درمیان پانچواں اور فیصلہ کن میچ 24 مارچ کو کھیلا جائے گا
آئرلینڈ نے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں افغانستان کو 3 وکٹ سے شکست دیدی جب کہ کیون اوبرائن نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے ساتھ 4 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
افغانستان کی ٹیم 49.5 اوورز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ شفیق اللہ 42، محمد نبی اور دولت زردان 41,41 جب کہ اصغر ستنکزئی 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 6 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔ آئرلینڈ کی جانب سے کیون اوبرائن نے 4، جیکب مولڈر نے 3، اینڈی میک برائن نے 2 جب کہ ٹم مورگاتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :افغانستان آئرلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں 30 رنز سے کامیاب
221 رنز کا ہدف آئر لینڈ نے 46.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کیون اوبرائن نے 60 گیندوں پر 8چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ گیری ولسن 41، پال اسٹرلنگ 28 اور ایڈ جوائس 24 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں اسکورر رہے۔ محمد نبی نے 4، راشد خان نے 2 جب کہ گلبدین نائب نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ کیون اوبرائن آل راؤنڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :دوسرے ون ڈے میں افغانستان نے آئرلینڈ کو ہرادیا
آئر لینڈ نے چوتھے میچ میں فتح کے ساتھ سیریز 2-2 سے برابر کردی ہے۔ پانچواں اور فیصلہ کن میچ 24 مارچ کو کھیلا جائے گا۔