پیپلزپارٹی بیڈ گورننس کی وجہ سے سندھیوں کو پنجاب اور وفاق سے ڈرارہی ہے راناثنااللہ

پنجاب یونیورسٹی جھگڑے میں لاثانیت اور صوبائیت كی باتیں بے بنیاد ہیں، صوبائی وزیر قانون


ویب ڈیسک March 22, 2017
پنجاب یونیورسٹی جھگڑے میں لاثانیت اور صوبائیت كی باتیں بے بنیاد ہیں، صوبائی وزیر قانون، فوٹو؛ فائل

صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے كہا ہے كہ اپنی پیپلزپارٹی بیڈ گورننس کی وجہ سے سندھیوں کو پنجاب اور وفاق سے ڈرارہی ہے۔

پنجاب اسمبلی كے احاطے میں انصار برنی كے ہمراہ پریس كانفرنس كرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب میں كسی وڈیرے كی جانب سے غریبوں كو قید كركے نہیں ركھا گیا، یہ معاملات سندھ اور دیگر صوبوں میں ہیں۔ انہوں نے كہا كہ فوجی عدالتوں كے قیام كے حوالے سے میرے مؤقف كو تو پارٹی سطح پر ہی شكست ہو گئی تھی لیكن آئندہ 2 سالوں میں انصاف كے نظام كی تمام كمیوں اور كوتاہیوں كو دور كر دیا جائے گا تاكہ فوجی عدالتوں كی ضرورت ہی نہ پڑے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی بیڈ گورننس كی وجہ سے سندھیوں كو پنجاب اور وفاق سے خوفزدہ كررہی ہے جب کہ پنجاب یونیورسٹی جھگڑے میں لاثانیت اور صوبائیت كے عنصر كی باتیں سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں، جھگڑا جماعت اسلامی كی جانب سے كلچرل شو كو رقص و سرور كی محفل قرار دئیے جانے پر ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔