’’پاکستان میں منصوبہ بندی کے تحت بڑاکھیل کھیلا جارہا ہے‘‘ امریکی میڈیا

طاہرالقادری سلامتی کیلیے رسک پیداکرنے جارہے ہیں،آخراس کارازکیاہے،امریکی میڈیا


INP January 13, 2013
بدقسمتی نے2013کے آغازسے ہی پاکستان کوگرفت میں لے لیا ،امریکی اخبارکی رپورٹ فوٹو: فائل

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں کسی بڑے کھیل کا آغاز ہو چکا ہے، سب کچھ ایک منصوبہ بندی سے تیار اسکرپٹ کے تحت کیا جارہا ہے، دہشتگردی ،کرپشن اورسیاسی بے یقینی کی صورتحال سے دوچار پاکستان تاریخ کے سب سے اہم ترین سماجی ارتقاکی جانب گامزن ہے ۔

امریکی اخبار''ہفگنٹن پوسٹ '' نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ پاکستانی سیاست میں نئے سازشی نظریات نے اس وقت سر اٹھایاجب طاہرالقادری اپنی خودساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان لوٹے ،ایم کیو ایم نے بھی ان کے لانگ مارچ کا حصہ بننے کا اعلان کیاتھا،ایک طرف پاک فوج نے گرین بک میں داخلی سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا تو دوسری طرف لائن آف کنٹرول پربھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے دوجوانوں کی شہادت اور بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوگیا،کسی بھی ذی شعور کے دماغ میں یہ سوالات پیدا ہو سکتے ہیں کہ یہ تمام واقعات کااچانک پیداہوناکوئی وجہ رکھتا ہے۔

11

طاہر القادری آئین کی تبدیلی کیلیے غیرآئینی طریقے پر کیوں زور دے رہے ہیں،آخر اس جلدی کے پیچھے کیارازہے کہ وہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کیلیے اتنابڑارسک پیداکرنے جارہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق طاہرالقادری کے مؤثرمذہبی رہنما ہونے میں کوئی شک نہیں،وہ ان بھٹکے ہوئے لوگوں کی رہنمائی کیلیے قدم اٹھانے سے کیوں ہچکچاتے ہیں جو مسلسل فرقہ وارانہ بنیادوں پرلوگوں کو موت کے گھاٹ اتاررہے ہیں، فوجیوں، سیاستدانوں ، خواتین اور بچیوں سمیت معصوم شہریوں کو قتل کرر ہے ہیں،وہ صرف آئین کی تبدیلی کیلیے غیرآئینی طریقے پرکیوں زوردے رہے ہیں،آخر وہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بدقسمتی نے2013کے آغاز سے ہی پاکستان کو اپنی گرفت میں لے لیاہے ، پاکستان کی تاریخ میں10جنوری کا دن یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائیگا، کوئٹہ میں3بم دھماکوں نے ملک بھرمیں سوگ کی کیفیت پیدا کردی۔اخبارنے الطاف حسین کی تقریرپربھی کافی طویل بحث کی جس نے قائداعظم ؒسے متعلق نیاتنازع کھڑا کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔