حکومت نے ملکی ترقی کیلیے پوری یکسوئی کے ساتھ پیشرفت کی وزیراعظم

آج اﷲ كا شكر ہے كہ پاكستان كے عوام كو ایك بارپھر اپنی كھوئی ہوئی منزل كا سراغ مل گیا، وزیراعظم کا یوم پاکستان پر پیغام


ویب ڈیسک March 22, 2017
آج اﷲ كا شكر ہے كہ پاكستان كے عوام كو ایك بارپھر اپنی كھوئی ہوئی منزل كا سراغ مل گیا، وزیراعظم کا یوم پاکستان پر پیغام، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف نے كہا ہے كہ گزشتہ تین سال میں جہاں پاكستان كو امن كا گہوارہ بنانے كے لیے حكومت، فوج، سلامتی كے اداروں اور عوام نے قربانی دی وہاں اقتصادی خوش حالی اور ترقی كے لیے حكومت نے پوری یك سوئی كے ساتھ پیش رفت كی۔

یوم پاكستان كے موقع پر قوم كے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے كہا كہ علامہ اقبال كے خطبہ الٰہ آباد میں اگرچہ منزل كا تعین كر دیا گیا تھا لیكن اس پر قومی اجتماع 23 مارچ كو منعقد ہوا، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے كہ اگر عزمِ صمیم ہو اور قوم كو ایك یكسو اور دیانت دار قیادت میسر ہو تو بظاہر ناممكن دكھائی دینے والا ہدف ممكن بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاكستان كا قیام جہاں جنوبی ایشیا میں پائیدار امن كی ضمانت تھا وہاں ان لوگوں كے لیے امید كی كرن تھا جنہیں متحدہ ہندوستان میں ترقی كے مساوی مواقع سے محروم ركھا گیا اور ان كے تہذیبی تشخص كو ختم كرنے كی كوشش كی گئی، پاكستان كی صورت میں ایك قوم نے اپنی اُس پہچان كو حاصل كیا جو اكثریت كے ہاتھوں معرض خطر میں تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ 23 مارچ كی قراردادِ پاكستان میں یہ مضمرتھا كہ یہ نئی مملكت اپنے قیام كے بعد ایك ایسی قومی ریاست میں ڈھل جاتی جس میں تمام شہریوں كو مساوی مواقع میسر ہوں، آج اﷲ كا شكر ہے كہ پاكستان كے عوام كو ایك بار پھر اپنی كھوئی ہوئی منزل كا سراغ مل گیا ہے، گزشتہ تین سال میں جہاں پاكستان كو امن كا گہوارہ بنانے كے لیے حكومت، فوج، سلامتی كے اداروں اور عوام نے قربانی دی وہاں اقتصادی خوش حالی اور ترقی كے لیے حكومت نے پوری یك سوئی كے ساتھ پیش رفت كی آج كا پاكستان اﷲ كے فضل وكرم سے جمہوری ہے، اس میں عدلیہ اور میڈیا آزاد ہے، ملك كے پسماندہ علاقوں كو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دی جارہی ہے، سی پیك جیسے تاریخ ساز منصوبوں پركام جاری ہے جس سے بلوچستان میں تعمیر و ترقی كا عمل شروع ہو چكا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں انشاءاﷲ بلوچستان ملك كے ترقی یافتہ علاقوں میں شامل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا یہ حسن اتفاق ہے كہ 23 مارچ كو مسلم لیگ كے پلیٹ فارم سے ملت اسلامیہ كو اپنی منزل كا سراغ ملا اورآج مسلم لیگ ہی كی قیادت میں ہم نے اس منزل كو بازیافت كیا، آج بطور قوم ہماری ذمہ داری ہے كہ ہم ایك ایسا سماج تشكیل دیں جس میں رنگ و نسل یا مذہب و فرقے كی بنیاد پركسی كے ساتھ امتیازی سلوك روا نہ ركھا جائے، ہم نے مل كر پاكستان كو ایسی قومی ریاست بنانا ہے جس میں تمام شہریوں كو مساوی حقوق حاصل ہوں اور پاكستان كا ہر خطہ ترقی كرے، آج كے دن ہم نے تجدید عہد كرنا ہے ہم نے ایك بار پھر قائد اعظم كے افكار كی روشنی میں پاكستان كو دور جدید كی ترقی یافتہ ریاست بنانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں اس سفر میں تیزی آئی ہے، انشاءاللہ یہ سفر اسی جذبے كے ساتھ جاری رہے گا، ﷲ تعالیٰ سے دعا ہے كہ وہ پاكستان كو سلامت ركھے اور اسے مستقبل كی عظیم ترقی یافتہ مملكت بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔