دعا ہے پاکستان ترقی کی منازل طے کرے یوم پاکستان پر چینی وزیراعظم کا پیغام

پاکستان نے قومی سلامتی، استحکام اور معاشی ترقی کے اہداف حاصل کئے جو کہ خوش آئند ہے، لی کی چیانگ


ویب ڈیسک March 22, 2017
پاکستان نے قومی سلامتی، استحکام اور معاشی ترقی کے اہداف حاصل کئے جو کہ خوش آئند ہے، لی کی چیانگ فوٹو:فائل

چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے یوم پاکستان پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ دعا ہے کہ پاکستان خوشحالی اور ترقی کی منازل طے کرے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے یوم پاکستان پر تہنیتی پیغام بھیجا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کی قیادت میں پاکستانی عوام نے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا اور دعا ہے کہ پاکستان اسی طرح ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرتا رہے۔

چینی وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ چین نے پاکستان سے ہمیشہ اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دیا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی منزلوں تک لے جانا چاہتے ہیں جب کہ پاکستان نے قومی سلامتی، استحکام اور معاشی ترقی کے اہداف حاصل کئے جو کہ خوش آئند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔