ایسی قتل و غارت تو جنگلوں میں بھی نہیں ہوتینواز شریف

حکومت بلوچستان کی بے حسی اپنی جگہ بہت بڑا سانحہ ہے، فرقہ واریت پر قابو پایا جائے


INP January 13, 2013
کوئٹہ اورسوات میںدھماکوں میںجاں بحق افراد کیلیے دعائے مغفرت، اہل خانہ سے تعزیت۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے کوئٹہ اور سوات کے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلیے مؤثر حکمت عملی اپنانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے اور ملک کو لاقانونیت کے چنگل میںپھنسا دیا گیاہے۔

ایک بیان میں انھوں نے دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے سر شرم سے جھکے ہوئے ہیں،ایسی قتل و غارت گری تو جنگلوں میں بھی نہیں ہوتی،ہمارا دین ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے، کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے ہاں صبح و شام بے گناہوں کا خون بہایا جارہا ہے اور ریاست خاموشی سے تماشا دیکھ رہی ہے۔نواز شریف نے کوئٹہ میں ایک سو سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں اتنے بے گناہ انسانوں کا قتل پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

14

انھوں نے کہا کہ فرقہ واریت کی اس لہر پرقابو پانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جا ئیں۔ نواز شریف نے کہا کہ اتنے بڑے سانحے پر حکومت بلوچستان کی بے حسی اپنی جگہ بہت بڑا سانحہ ہے۔ جب حکومتی انتظامیہ اس قدر لاتعلق ہو کر رہ جائے تو لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کون کرے گا؟۔ نواز شریف نے علماء، میڈیا اور سوسائٹی کے تمام طبقوں سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور دہشت گردی کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |