نواز شریف سندھ کے عوام کے دلوں پر راج کرنے لگے ہیں

آئندہ صوبے میں ن لیگ کے پرچم تلے حقیقی عوامی حکومت قائم ہوگی،علی اکبر گجر


Staff Reporter July 30, 2012
آئندہ صوبے میں ن لیگ کے پرچم تلے حقیقی عوامی حکومت قائم ہوگی،علی اکبر گجر, فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر نے کہا ہے سندھ کے عوام ساڑھے چار سال سے جس عذاب میں زندگی گزار رہے ہیں اب اس کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے اور میاں نواز شریف سندھ دھرتی کے مسیحا کے روپ میں کراچی سے کشمور تک عوام کے دلوں پر راج کرنے لگے ہیں۔

آئندہ انتخابات میں سندھ کے سیاسی بونوں کی ضمانتیں ضبط ہونگی اور سندھ میں مسلم لیگ (ن) کے پرچم تلے حقیقی عوام حکومت قائم ہوگی جس کے بعد شاہ لطیف کی دھرتی امن و آشتی کا گہوارہ کہلائے گی، سندھ کے میڈیا سیل میں پارٹی رہنمائوں رانا احسان، سلطان خان جوہری، اسرار مشوانی، ملک ریاض اعوان، حاجی امین مانا، بلال اعجاز شفیع سمیت دیگر رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے سندھ کے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے جس پر حکمراں ٹولہ پیج و تاب کھا رہا ہے۔

سندھ کے ہر شہر اور گائوں میں لہراتے مسلم لیگ (ن) کے پرچم حکمرانوں کی آئندہ انتخابات میں عبرتناک شکست کا اعلان کررہے ہیں، میاں نواز شریف پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو سندھ کے عوام کے لیے سوچتے ہیں ووٹوں کے لیے نہیں، مسلم لیگ (ن) سندھ میں حکمراں ٹولے کے لیے سب سے بڑا سیاسی خطرہ بن چکی ہے جس کی وجہ سے صوبائی وزرا کی پوری فوج کو میاں نوا ز شریف کے خلاف بیان بازی پر لگا دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں