کرکٹر محمد عامر سے لندن ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام کی پوچھ گچھ

امیگریشن حکام نے محمد عامر کو روک کر پوچھ گچھ کی۔


ویب ڈیسک March 23, 2017
امیگریشن حکام نے محمد عامر کو روک کر پوچھ گچھ کی۔۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو امیگریشن حکام نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر روک لیا جس کے بعد ان سے پوچھ گچھ بھی کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر دبئی سے ایمیریٹس فلائٹ کے ذریعے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے تھے جہاں امیگریشن حکام نے انہیں روک کر پوچھ گچھ شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر کا لندن میں کرمنل ریکارڈ موجود ہے جس کی وجہ سے امیگریشن حکام نے انہیں روکا تاہم کچھ سوالات پوچھنے کے بعد انہیں لندن میں داخلے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ محمد عامر کو برطانوی عدالت نے 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں 5 سال کی سزا سنائی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں