سنسربورڈ نے فلم ’’راستہ‘‘ کے مکالموں پراعتراض لگادیا

بورڈ کا احترام کرتا ہوں، فلم میں کوئی تبدیل نہیں ہوئی جو کہا گیاوہ چیزیں ختم کردیں


Showbiz Reporter March 23, 2017
 پریمیئر 29مارچ اورفلم 30مارچ کونمائش کیلیے پیش کی جائے گی، ساحرلودھی ۔ فوٹو : فائل

معروف کمپیئر و اداکار ساحر لودھی کی فلم ''راستہ'' سنسر بورڈ نے نمائش کے لیے روک دی، فلم کو30 مارچ کوریلیزکیاجائے گا ، اس بات کااعلان کمپیئر واداکار ساحر لودھی نے بدھ کے روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ فلم ''راستہ '' کو سندھ، اسلام آباد سنسر بورڈ نے اجازت دے دی ہے لاہور سے جلد مل جائیگی، پاکستانی سنسر بورڈ کابہت زیادہ احترام کرتا ہوں اور ان کے قوانین کا بھی خیال رکھتا ہوں۔

انھوں نے فلم میں شامل کچھ مکالموں پر اعتراض کیا ہے جسے جلد دور کردینگے، فلم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جہاں جہاں بولا گیاہے وہ چیزیں ختم کردی گئی ہیں، 22 مارچ کو پریمیئر ہونا تھا اور 23 مارچ یوم پاکستان کے مبارک دن اس کو ریلیزکرناتھا جو میری دلی خواہش تھی لیکن کچھ سنسر پالیسی کی وجہ سے اپنی دلی خواہش پوری نہ ہوسکی ۔

اب یہ فلم 30 مارچ کو ملک بھر میں سینماگھروں کی زینت بنیں گی جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں جب کہ 29مارچ کو پریمیئر شو کابھی اہتمام کیاجائے گا، اس موقع پر فلم کے پروڈیوسر ڈاکٹرفیصل ضیاء، عامر لودھی ، ثمینہ، فرحان صادق ، علی ستار، سلمیٰ عاصم ، ولی شیخ ، شہزاد احمد شانی ودیگر بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں