قرآن حکیم رشدو ہدایت کا سرچشمہ ہےثروت اعجاز

دینی درسگاہیں قرآن وسنت کی تعلیمات کا محور ہیں، نماز تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر خطاب


Staff Reporter July 30, 2012
دینی درسگاہیں قرآن وسنت کی تعلیمات کا محور ہیں، نماز تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر خطاب۔ فوٹو ایکسپریس

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مسلمان قرآن پاک کی تعلیمات پر غوروفکر نہیں کررہا ہے جس کا نقصان مسلم معاشروں میں جہالت اور نام نہاد رسومات کی شکل میں سامنے آرہا ہے، قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی کامیابی کی منازل کو طے کیا جاسکتا ہے۔

قرآن حکیم رشدو ہدایت کا سرچشمہ ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہائوس پر8روزہ نماز تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ مسلمان قرآن حکیم کی تعلیمات پر غوروفکر کر کے معاشرتی ومعاشی طور پر اپنے آپ کو مستحکم کرسکتے ہیں، دینی درسگاہیں قرآن وسنت کی تعلیمات کا محور ہیں، ان مراکز کی مدد و اعانت کرنا مسلمانوں کا فرض ہے، انھوں نے کہا کہ جب تک دینی مدارس سے قرآن وسنت کی تعلیمات کے چشمے پھوٹتے رہے اور یہ مدارس کسی فساد اور شر کا مرکز نہیںبنے تو مسلمانوں نے دنیا پر 12سو سال تک حکمرانی کی اور اسلام کے پرچم کو لہرایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں