یوم پاکستان کے موقع پرمزارقائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب
مسلح افواج کی قیادت کے نمائندوں، گورنرسندھ اوردیگراہم سیاسی و سماجی شخصیات نے مزارقائد پر حاضری دی
یوم پاکستان کی منا سبت سے مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی روایتی پروقارتقریب کا باقاعد کیا گیا جب کہ گورنر سندھ سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے بھی حاضری دی۔
یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پرگارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی، اس موقع پر مسلح افواج کی قیادت کی جانب سے ان کے نمائندوں نے خصوصی طورپرحاضری دی ، پھول چڑھائے اور بابائے قوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ گارڈز کی تبدیلی کے بعد گورنرسندھ محمد زبیر جب کہ وزیر اعلی مراد علی شاہ کی جانب سے ان کے نمائندے صوبائی وزیر ہزارخان بجارانی نے مزار قائد پر حاضری دی۔
فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یومِ پاکستان کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دی، 23 مارچ ہمارے لئے نہایت اہم ہے کیوں کہ 1940 کوآج کے ہی دن پاکستان کے قیام کی قرارداد منظور ہوئی، کراچی سمیت پاکستان کے تمام شہرترقی کی جانب گامزن ہیں، ہمیں ملک کے استحکام و ترقی کو فوقیت دیتے ہوئے آگے بڑھناہوگا، اس کے لیے متحد و منظم پاکستانی قوم کے تصورکوعملی طورپراجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے ، آج کے دن ہمیں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم کرنا چاہیے۔
گورنرسندھ کے علاوہ مزارقائد پربابائے قوم کے اہل خانہ، مئیرکراچی وسیم اختر، ڈپٹی میرارشد وہرہ، تحریک انصاف کے رہنما شمیم فردوس نقوی اوردیگر اہم سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات نے حاضری دی، جس کے بعد مزار قائد کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔