پاکستان کے دشمن خبردار رہیں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

ہم ملک سے فسادیوں کو ختم کرنے کے لیے ثابت قدم رہیں گے، سربراہ پاک فوج


ویب ڈیسک March 23, 2017
ہم ملک سے فسادیوں کو ختم کرنے کے لیے ثابت قدم رہیں گے، سربراہ پاک فوج، فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے یوم پاکستان کے موقع پر ملک کے دشمن کو بھی خبردار کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 23 مارچ کی کامیاب پریڈ پر قوم کومبارک باد دی اور اس موقع پر کیے گئے سیکیورٹی کے اقدامات کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے چین، ترکی، سعودی عرب کے فوجی دستوں کی جانب سے پریڈ میں حصہ لینے اور جنوبی افریقا کے مسلح افواج کے سربراہ کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن ملک اور دنیا میں نمایاں اہمیت رکھتا ہے۔





اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے غازیوں اور شہدا کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جب کہ پاکستان کے دشمن خبردار رہیں ہم ملک سے فسادیوں کو ختم کرنے کے لیے ثابت قدم رہیں گے۔





واضح رہے یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلا آباد میں مسلح افواج کی جانب سے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا جس میں تاریخ میں پہلی مرتبہ پاكستان كی تینوں مسلح افواج كے ساتھ ساتھ چین، تركی اور سعودی عرب كے فوجی دستوں نے بھی حصہ لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |