عامر خان اپنی زندگی کے ’باس‘ بن گئے

میری مینجمنٹ کو مجھ پر اعتبار باقی نہیں رہا اور وہ سمجھتے ہیں میں بطور فائٹر اب ختم ہوچکا ہوں، محمد عامر


Sports Desk March 23, 2017
میری مینجمنٹ کو مجھ پر اعتبار باقی نہیں رہا اور وہ سمجھتے ہیں میں بطور فائٹر اب ختم ہوچکا ہوں، محمد عامر - فوٹو: فائل

PESHAWAR: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی زندگی کا کنٹرول خود سنبھال لیا جب کہ ان کا کہنا ہے کہ میری ٹیم مینجمنٹ کو مجھ پر اعتبار باقی نہیں رہا اور وہ سمجھتے ہیں میں بطور فائٹر اب ختم ہوچکا ہوں۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ میرے ساتھ کافی دھوکا ہوا ہے، میری اپنی ٹیم مینجمنٹ کو مجھ پر اعتبار باقی نہیں رہا اور میں نے ان پر کافی بھروسہ کیا مگر وہ سمجھتے ہیں کہ میں بطور فائٹر اب ختم ہوچکا ہوں مگر میں ان کو غلط ثابت کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب میں نے اپنی زندگی کا کنٹرول خود سنبھال لیا ہے اور میں خود ہی اپنا باس ہوں، جوکچھ میں نے ضائع کیا ہے وہ جلد ہی حاصل کرلوں گا۔ عامر خان پراعتماد ہیں کہ ان کی جلد ہی فلپائنی باکسر مینی پاکیو سے فائٹ کے حوالے سے بھی پر اعتماد ہیں کہ وہ جلد ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں