حکمران کسی صورت انقلاب کا راستہ نہیں روک سکتے طاہر القادری
پنجاب حکومت نے مارچ روکنے کے لئے گاڑیاں بند کی اور ٹرانسپورٹرز کے لائسنس بھی ضبط کر لئے، طاہر القادری
طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ حکومت کارکنوں کو ہراساں کررہی ہے چوروں اورلٹیروں کاخاتمہ کرکےانقلاب لائیں گے۔
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ادارہ منہاج القرآن کے مرکز سے روانگی سے قبل طاہر القادری نے میڈیا سے خطاب میں کہا لانگ مارچ ملک میں آئین، جمہوریت، قانون اور عوام کی فتح کا مارچ ہے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے مارچ روکنے کے لئے گاڑیاں بند کی اور ٹرانسپورٹرز کے لائسنس بھی ضبط کر لئے۔
طاہر القادری نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز حکمرانوں سے نہ ڈریں اور بغیر لائسنس کے گاڑیاں لے آئیں اور لانگ مارچ میں شریک ہوں، اسلام آباد والوں نے مارچ روکنے کے لئے تیزاب اور گیس سے بھرے کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران لانگ مارچ میں دہشت گردی کرانا چاہتے ہیں اسی لئے بار بار کہتے ہیں کہ مارچ کے دوران دہشت گردی ضرورہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مارچ روکنےکےلئےاسلام آباد میں خندقیں کھود دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا کہ بلوچستان کے حالات اچھے نہیں فوری طور پر بلوچستان اسمبلی تحلیل کی جائے۔