سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کیس میں پاکستانی شہری کا سر قلم

سعودی عرب میں رواں سال منشیات اسمگلنگ کیس میں اب تک 20 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے


ویب ڈیسک March 23, 2017
سعودی عرب میں رواں سال منشیات اسمگلنگ کیس میں اب تک 20 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے، فوٹو؛ فائل

NEW DELHI/ لاہور: سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کیس میں پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا۔

عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کیس میں پاکستانی شہری نعمت اللہ کو سزائے موت دی دے گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق نعمت اللہ سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کیس میں ملوث پایا گیا تھا اور اس پر ہیروئن اسمگل کرنے کا الزام تھا جو ثابت ہونے پر اس کا سر قلم کیا گیا۔

سعودی عرب میں رواں سال منشیات اسمگلنگ کیس میں اب تک 20 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہےکہ گزشتہ سال سعودی عرب میں 150 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی جب کہ سال 2015 میں 158 افراد کو سزائے موت دی گئی جو گزشتہ دو دہائیوں میں سعودی عرب میں سزائے موت کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں