بلوچستان حکومت ہٹانے کے لئے پورا زور لگادیں گے عمران خان

کرپٹ ترین آدمی کو وزیراعظم بنادیا گیا، لوگ تباہ ہورہے ہیں ملک تباہ ہورہا ہے، عمران خان


ویب ڈیسک January 13, 2013
کرپٹ ترین آدمی کو وزیراعظم بنادیا گیا، لوگ تباہ ہورہے ہیں ملک تباہ ہورہا ہے، عمران خان فوٹو: فائل

عمران خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت ہٹانے کے لئے پورا زور لگادیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مجلس وحدت المسلمین کی کال پرسانحہ کوئٹہ اور حکومت بلوچستان کی بے حسی کے خلاف دھرنے میں شرکت کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت ہٹانے کے لئے پورا زور لگادیں گے ظلم کرنے والے نہ انسان ہیں نہ مسلمان بلوچستان حکومت کو فوری مستعفی ہوجانا چاہئے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی 90 روز میں ختم ہوسکتی ہے اگر غیر جانبدار پولیس لے کر آئی جائے۔

عمران خان نے کہا کہ طاہر القادری ٹھیک کہتے ہیں اس ملک میں صاف و شفاف الیکشن ہونے چاہئیں، ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ ترین آدمی کو وزیراعظم بنادیا گیا، لوگ تباہ ہورہے ہیں ملک تباہ ہورہا ہے۔

دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین اور مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے کراچی میں نمائش چورنگی سمیت پانچ مقامات اور حیدرآباد میں بائی پاس پر کئی گھنٹوں سے دھرنا جاری، اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکریٹری مولانا اقرار حسین نقوی کا کہنا ہےکہ بلوچستان حکومت کےخاتمےاور فوج کے حوالے کرنے تک دھرنا جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں