وفاقی حکومت کا بلوچستان امن وامان کی ذمہ داری فوج کے حوالے کرنیکا فیصلہ

وفاقی حکومت صوبے میں گورنر راج کے نفاذاورصوبائی حکومت کی برطرفی سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ بھی لے رہی ہے۔

وفاقی حکومت صوبے میں گورنر راج کے نفاذاورصوبائی حکومت کی برطرفی سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ بھی لے رہی ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے بلوچستان میں امن وامان کی ذمہ داری فوج کے حوالے کرنے کافیصلہ کرلیا ہے، اعلان کسی بھی وقت متوقع۔


ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت فوج کی تعیناتی کو قانونی شکل دینے کے لئے طریقہ کار طے کر رہی ہے جس کے بعد وزیراعظم کسی بھی وقت بلوچستان میں فوج کو ذمہ داری دینے کا اعلان کریں گے اور اس حوالے سے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عالم خٹک کو نگران بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے درمیان ملاقات میں اس فیصلے تک پہنچا گیا کہ بلوچستان حکومت کی امن و امان کے قیام میں ناکامی کے بعد اب اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ بلوچستان میں امن و امان کی ذمہ داری فوج کو سونپ دی جائے، وفاقی حکومت صوبے میں گورنر راج کے نفاذاورصوبائی حکومت کی برطرفی سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ بھی لے رہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story