افغانستان سے فوجیوں کی واپسی کے بعد جنگ ختم ہوجائیگی اوباما

افغانستان سے القاعدہ امریکا پر دوبارہ حملہ کرنے کے قابل نہیں رہا ہے, صدر اوباما۔


Online January 13, 2013
افغانستان میں غیرملکی فورسز نے طالبان کو مضبوط ٹھکانوں سے باہر نکال پھینکا ہے، صدر اوباما۔ فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ افغانستان سے فوجیوں کی واپسی کے بعد افغان جنگ ختم ہوجائے گی۔


امریکی صدر براک اوباما نے ریڈیو اور انٹرنیٹ پرجاری کردہ اپنے ہفتہ وار ویڈیو پیغام میں بتایا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد امریکا کی ترقی کا عمل جاری رہے گا، گزشتہ 4 برسوں میں امریکی فوجیوں نے القاعدہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔


صدراوباما نے کہا کہ افغانستان میں غیرملکی فورسز نے طالبان کو مضبوط ٹھکانوں سے باہر نکال پھینکا ہے، افغان جنگ شروع کرنے کا بنیادی مقصد ہماری گرفت میں ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان سے القاعدہ امریکا پر دوبارہ حملہ کرنے کے قابل نہیں رہا ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |