سانحہ کوئٹہ کیخلاف کراچی میں سوگ مختلف مقامات پر ہنگامہ آرائی

ھماکوں کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف شاہراہوں پر ٹائر جلا کر احتجاج بھی کیا گیا۔


ویب ڈیسک January 13, 2013
اسٹار گیٹ کے مقام پر نا معلوم افراد نے پی آئی اے کی وین اور کے ای ایس سی کے ٹرک کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہو گئی ۔ فوٹو: محمد عظیم/ ایسکپریس

سانحہ کوئٹہ کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے یوم سوگ کی اپیل پر کراچی اور حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے کئی علاقوں میں دکانیں اور کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہیں۔

ایم کیو ایم کے یوم سوگ پر ٹنڈوجام، کوٹری، ماتلی، نوابشاہ، میرپورخاص، ٹنڈوالہ یار سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں تجارتی مراکز اور پیٹرول پمپس مکمل طور پر بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔ کوئٹہ میں علمدار روڈ پر دھماکوں کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف شاہراہوں پر ٹائر جلا کر احتجاج بھی کیا گیا۔

کراچی میں ہنگامہ آرائی کا سلسلہ بھی گزشتہ شب سے جاری ہے، فیڈرل بی ایریا میں نصیر آباد کے قریب کل 3 گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔

آج شام شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے مقام پر نا معلوم افراد نے پی آئی اے کی وین اور کے ای ایس سی کے ٹرک کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہو گئی اور ایئر پورٹ جانے اور آنے والے تمام راستے بند ہو گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں