وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا احتجاج کام کر گیا سندھ کو اضافہ پانی فراہم کرنے کیلیے پنجاب کی 7نہریں بند

پنجاب حکومت کی مشاورت سے نہریں بندکیں، سندھ کو اضافی پانی کی فراہمی2دن میں شروع ہوجائے گی، ارسا


علیم ملک March 24, 2017
اضافی پانی کی فراہمی31مارچ تک رہے گی۔ فوٹو: فائل

لاہور: سندھ کو پانی کی فراہمی میں کمی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا احتجاج کام کرگیا ہے، ارسا نے پنجاب حکومت کی مشاورت کے بعد سندھ کو 5 ہزارکیوسک اضافی پانی فراہم کرنے کے لیے پنجاب کی 7نہریں بند کر دیں۔

ارسا ذرائع کا کہنا ہے کہ تونسہ پنجند لنک کینال سے ایک ہزارکیوسک اور ہیڈ تریموں کی 3 و ہیڈ پنجند کی 3 نہروں کی بندش سے 4 ہزار کیوسک اضافی پانی سندھ کی فراہمی کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس طرح مجموعی طور پر 5 ہزار کیوسک اضافی پانی سندھ کو ملے گا جس کے بعد سندھ کو دستیاب پانی کی مقدار 17 ہزار سے بڑھ کر 22 ہزارکیوسک ہو جائے گی۔ امید ہے کہ ایک سے 2 روز میں سندھ کو اضافی پانی کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔

ارسا ذرائع کہتے ہیں کہ نہریں بند کرنے کا فیصلہ پنجاب کی مشاورت سے کیا گیا ہے تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا کہ دریائے سندھ میں مارچ کے وسط سے اپریل تک پانی کا بہاؤ کم ہوتا ہے اس لیے صوبوں کو جہلم اور چناب سے زیادہ پانی فراہم کیا جارہا ہے، پانی کی کمی کے پیش نظر ٹی پی لنک کینال بھی بندکر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کو اضافی پانی کی فراہمی رواں ماہ 31 مارچ تک جاری رہے گی کیونکہ31 مارچ کو ارساکی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں خریف کے موسم میں پنجاب اور سندھ کے درمیان پانی کی موجودگی اور صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم اورکمی یا اضافہ کرنے پر غور ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں