امریکا میں یوم پاکستان کی تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بھی شرکت

پاکستان ایک خوبصورت ملک اور یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کر کے خوشی ہوئی، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ


ویب ڈیسک March 24, 2017
پاکستان مہاجرین کی میزبانی میں سب سے آگے رہا ہے، انتونیو گوتریس. فوٹو: فائل

دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی پاکستانیوں نے یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی شرکت نے یوم پاکستان کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

نیویارک میں یوم پاکستان کےحوالے سے تقریب میں اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے بھی شرکت کی جہاں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے ان کا خیرمقدم کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد ملیحہ لودھی نے صدر ممنون حسین جب کہ نیویارک میں تعینات پاکستانی قونصلر راجہ علی اعجاز نے وزیراعطم نواز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: یوم پاکستان پر پوری قوم یکجا، فوجی قوت کا زبردست مظاہرہ

تقریب کے دوران ملیحہ لودھی نے قیام پاکستان کے لئے قربانیاں دینے پر قائد اعظم محمد علی اور بر صغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ اپنے قیام سے آج تک پاکستان نے بہت ترقی کی ہے لیکن اب بھی بہت سے چیلنجز حل طلب ہیں۔ اس موقع پر انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سےخوشی ہوئی، پاکستان مہاجرین کی میزبانی میں سب سے آگے رہا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سبز ہلالی پرچم کا رنگ ''برج الخلیفہ'' پر بھی چڑھ گیا

واشنگٹن میں بھی پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان جمہوری روایات برقرار رکھنےکی یاد دلات اہے، اتحاد سے برصغیر کے مسلمانوں کا علیحدہ وطن کا خواب پورا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، پاکستانی قیادت اور عوام دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے۔ ملک امن و استحکام کی جانب گامزن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں